'میں بھی انسان ہوں'
ویسے تو بولی وڈ کی متعدد اداکارائیں اپنا روپ تبدیل کرنے کے لیے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیتی ہیں لیکن کوئی سامنے آکر اس بات کو اپناتا نہیں مگر اداکارہ انوشکا شرما باقی اداکاراؤں سے ذرا مختلف ہیں۔
انوشکا شرما نے دو سال قبل اپنے ہونٹوں کو تبدیل کروانے کے لیے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے ایک ہندوستانی میگزین کو اس حوالے سے انٹرویو دیا۔
مزید پڑھیں: انوشکا شرما فیئرنس کریموں کی مخالف

انوشکا کا کہنا تھا 'میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں، جب میں نے اپنی سرجری کے بارے میں بتایا تو لوگوں نے مجھے بہادر کہا لیکن میں نے ایسا اپنی فلم بومبے ویلوٹ کے لیے کیا تھا، میں جھوٹ نہیں کہوں گی اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کرتی ہوں، میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں بھی انسان ہوں اور پرفیکٹ نہیں ہوں'۔
واضح رہے کہ 2014 میں انوشکا شرما سرجری کروانے کے بعد پہلی مرتبہ جب ہندوستان مقبول شو کافی ود کرن میں شامل ہوئی تو سوشل میڈیا پر ان کا کافی مذاق بنایا گیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل انوشکا شرما نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ ان کے تبدیل ہوئے ہونٹ فلم کے کردار کے لیے کیے گئے ہیں اور یہ میک اپ کا نتیجہ ہے۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔












لائیو ٹی وی