سری لنکا میں شدید بارشیں ، لاکھوں افراد متاثر

20 مئ 2016

کولمبو: سری لنکا میں بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 45 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔

سری لنکا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران شدید بارشوں سے دارالحکومت کولمبو کے گردو نواح سمیت دیگر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔

حکام کے مطابق تین علاقے سرے پورا، ایلجے پٹیا اور پالی باگے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہیں۔

مٹی کے تودے گرنے اور سیلابی گرنے سے 45 افراد کی ہلاک کی تصدیق ہوئی ہے تاہم عالمی امدادی اداروں کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جو کہ 300 سے تجاوز ہونے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں حکومت نے امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج کو طلب کر لیا ہے۔

امدادی سرگرمیوں میں 500 سے زائد افراد کو مختلف علاقوں سے ریسکیو کیاگیا۔

ریسکیو اداروں کے مطابق مختلف متاثرہ علاقوں سے 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

شاہراہوں پر پانی کی وجہ سے نقل و حرکت میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں — فوٹو : اے ایف پی

فوج اور دیگر ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں — فوٹو : اے ایف پی

بارشوں سے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے — فوٹو : اے ایف پی

متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے عارضی کیمپ بنائے گئے ہیں — فوٹو : اے ایف پی

بعض علاقوں میں نوجوان سیلابی کیفیت میں بھی موسم کا لطف اٹھاتے نظر آئے — فوٹو : اے ایف پی

فوج ملبے اور مٹی کے تودوں کے نیچے دبے لوگوں کو تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے — فوٹو : اے ایف پی

زیادہ متاثرہ علاقے سے شہریوں کو مختلف محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا — فوٹو : اے ایف پی

ملک کے کئی علاقے شدید بارشوں کے بعد سیلابی کیفیت کا شکار ہیں — فوٹو : اے ایف پی

فوج نے مضافاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیوں میں مدد دینا شروع کر دی ہے — فوٹو : اے ایف پی

بعض افراد گھروں کا سامان بچانے کی اپنی کوششیں کرتے رہے — فوٹو : اے ایف پی

کئی علاقے طویل دورانیے تک بجلی سے بھی محروم رہے —فوٹو : اے ایف پی

پہاڑی علاقے میں بارش کے دوران پہاڑ کا بڑا حصہ رہائشی علاقے پر سرک گیا — فوٹو : اے ایف پی

کئی بالائی علاقوں میں بھی لوگوں کے گھروں میں سیلابی پانی داخل ہوا — فوٹو : اے ایف پی

مستقل بارش سے کئی علاقے شدید متاثر ہوئے —  فوٹو : اے  پی