لاہور: صوبہ پنجاب کے شہری اوکاڑہ میں جعلی پیر نے 'جن نکالنے کی کوشش' کے دوران خاتون کو ہلاک کردیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق خاتون کو درخت سے باندھ کر ڈنڈوں اور گرم سلاخوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئیں جبکہ ملزم فرار ہوگیا ۔

مقتولہ کے اہل خانہ نے پولیس تفتیش میں تعاون سے بھی انکار کر دیا ۔

دوسری جانب چنیوٹ میں ایک مبینہ جعلی پیر نے مرید کو اپنا گلہ کاٹنے پر آمادہ کرلیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکھاناں محلہ میں نواز نامی شخص کو کھانے کے دوران گلے میں تکلیف ہوئی۔

نواز نے علاقے کے آستانے سے علاج کیلئے پیر کو بلایا جنہوں نے مریض پر 'جنوں کے اثرات' کا انکشاف کیا اور نواز کو اپنی گردن کاٹنے کا حکم دیا۔ بعد میں متاثرہ شخص کی گردن سے تیزی سے خون بہنے لگا جس کے بعد پیر موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

متاثرہ شخص کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں