ممبئی فیکٹری میں دھماکا، پانچ ہلاک

26 مئ 2016
ممبئی کی ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 92 زخمی ہوگئے—رائٹرز۔
ممبئی کی ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 92 زخمی ہوگئے—رائٹرز۔

ممبئی: ممبئی کی ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 92 زخمی ہوگئے۔

پولیس اور مقامی افراد کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے فیکٹری کی عمارت گرگئی جبکہ اردگرد رہنے والے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

فکٹری سے ایک میل دور رہنے والی خاتون سمدھ جوشی نے کہا کہ ' جس طرح ہماری عمارت ہل رہی تھی پہلے ہمیں لگا کہ زلزلہ آیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ان کے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ہم فوری طور پر عمارت سے باہر آگئے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ واقعے فوری بعد فائر بریگیڈز اور ایمبولینسز کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا تھا۔

مقامی پولیس افسر اشوتوش ڈمبرے نے خبر رساں ادارے رائٹر کو بتایا کہ دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے اس موقع پر پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن کل صبح تک جاری رہ سکتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں