ماؤنٹ ایورسٹ پر دنیا کی بلندترین میراتھن

اپ ڈیٹ 30 مئ 2016
دنیا کی بلندترین میراتھن میں دنیا بھر سے 150افراد نے شرکت کی—فوٹو: اے ایف پی
دنیا کی بلندترین میراتھن میں دنیا بھر سے 150افراد نے شرکت کی—فوٹو: اے ایف پی

کھٹمنڈو: نیپال کے ایک فوجی بید بہادر سنوار نے ماؤنٹ ایورسٹ پر منعقدہ دنیا کی بلند ترین میراتھن جیت لی۔

نیپال میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹی میں منعقدہ میراتھن میں مقامی اور غیرملکیوں سمیت 150 افراد نے حصہ لیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ ریس 1953 میں ٹینزنگ نورگے اور ایڈمنڈ ہیلری کی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی یاد میں سالانہ منعقد کی جاتی ہے۔

ریس کے فاتح نے 2ہزار میٹر فاصلے کو چار گھنٹے اور 10 سیکنڈ میں طے کرلیا۔

29 سالہ بید بہادر سنوار کا کہنا تھا کہ 'ریس بہت مشکل اور حیران کن بھی تھی، مجھے فاتح ہونے پر فخر ہے'۔

ریس میں 30 کے قریب مقامی رنر کے علاوہ برطانیہ، امریکا، چین اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 130 افراد تھے۔

ماؤنٹ ایورسٹ میں 2014 میں برفانی تودے گرنے سے 16 گائیڈز کی ہلاکت اور 2015 میں زلزلوں کی وجہ سے دو سال بعد یہ ریس منعقد ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں