پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان کا استقبال

06 جون 2016

دنیا کے مختلف ممالک میں آج سے رمضان کریم کا آغاز ہوگیا ہے، یہ وہ مہینہ ہے جب ہر مسلمان رب کائنات کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، فلسطین، یمن سمیت مختلف ممالک میں رمضان کا پیر سے آغاز ہوا جبکہ پاکستان میں پہلا روزہ منگل کو ہوگا۔

روزہ، نماز، قرآن اور دیگر چھوٹی چھوٹی نیکیوں سے سجا یہ ماہ مقدس اللہ رب العزت کی جانب سے یقیناً ایک خوبصورت تحفہ ہے، لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے گھربار سے دور کسی پناہ گزین کیمپ میں اس مہینے کا استقبال کر رہے ہیں یا پھر کسی جنگ زدہ ملک میں اس ماہِ پر نور کی رحمتوں کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں تقریباً ڈیڑھ ارب مسلمان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی سعادت حاصل کریں گے۔

یہاں دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان پر نور کے آغاز کے حوالے سے کچھ تصاویر دی جارہی ہیں۔

ترک شہر استنبول میں دو ہزار کے لگ بھگ ڈرمر عثمانی عہد کے لباس پہن کر سحر کے وقت لوگوں کو اٹھانے کا فریضہ انجام دیتے ہیں — اے پی فوٹو

رمضان کے آغاز پر مصر میں روایتی لالٹینوں کی فروخت بڑھ جاتی ہے — رائٹرز فوٹو

شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں ایک مسجد میں بچے جمع ہوکر رمضان کی برکات کا درس سن رہے ہیں— اے ایف پی فوٹو

ڈچ مسلمان پہلی تراویح ادا کرتے ہوئے — اے ایف پی فوٹو

راولپنڈی میں رمضان کے آغاز سے ایک دن قبل پھینیوں و کھجلے کی تیاری ہورہی ہے — اے پی فوٹو

انڈونیشین علاقے شمالی سماٹرا میں ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کا منظر — رائٹرز فوٹو

لاہور کی بادشاہی مسجد میں تراویح کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں — اے پی فوٹو

مصر میں اب بھی سحر کے وقت ڈفلی بجانے کی روایت برقرار ہے — رائٹرز فوٹو

فلسطینی شہر غزہ میں رمضان کا آغاز جشن کی طرح ہوا — اے ایف پی فوٹو

کراچی کے ایک بازار میں رمضان سے قبل دکاندار کھجوروں کو سجا رہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

عراقی شہر بصرہ میں پہلے روزے کے موقع پر لوگ مختلف اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں — اے پی فوٹو