ماہ صیام میں خوش رنگ تسبیح کی مانگ

شائع June 26, 2016

ماہِ صیام آتے ہی پشاور میں مختلف رنگ اور اقسام کی تسبیح کے اسٹالز سج جاتے ہیں، لیکن آج کے جدید دور میں لوگ دانے والی تسبیح کے بجائے ڈیجیٹل تسبیح لینا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

پشاور کی مارکیٹوں میں 35 ہزار سے لے کر 1 لاکھ تک کے دانوں والی تسبیح دستیاب ہیں، جو کہ فاٹا کے ساتھ ساتھ افغانستان بھی سپلائی کی جاتی ہیں۔

دوسری طرف مختلف کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ ڈیجیٹل تسبیح بھی بازاروں میں موجود ہیں، جن کی قیمت صرف 30 روپے رکھی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل تسبیح پر ذکرِ اذکار کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور ساتھ ہی اس سے حساب کتاب بھی غلط نہیں ہوتا۔

تسبیح، جائے نمازوں اور ٹوپیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بھی لوگ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کی غرض سے یہ اشیا کو خریدنا پسند کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 فروری 2026
کارٹون : 20 فروری 2026