ن لیگ کی احتجاجی تحریک کا پروگرام جاری
[caption id="attachment_2029" align="alignnone" width="670" caption="اسلام آباد: پریس کانفنس کے بعد نواز شریف اپنے بھائی اور وزیر اعلی پنجاب شھباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے۔—اے پی"]
[/caption]
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو عدالت عظمی کی جانب سے مجرم قرار دیئے جانے کے بعد حزب اختلاف کی مرکزی جماعت مسلم لیگ نون نے وزیر اعظم ہٹاؤ تحریک کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
پارٹی نے تحریک کے حوالے سے ریلیوں اور جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان عدالت کے تفصیلی فیصلہ آنے تک موخر کر دیا۔
شیڈول کے مطابق ن لیگ چار مئی کو ٹیکسلا،سات مئی کو گوجرانوالہ، آٹھ مئی کو بہاولپوراورسرگودھا جب کہ دس مئی کو وزیر اعظم کے شہر ملتان میں ریلی نکالی گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن عدلیہ کی بحالی کے لئے نکالے گئے لانگ مارچ کی طرح اس بار بھی دوسری جماعتوں اور سول سوسائٹی کو اس میں شریک کرنا چاہتی ہے۔
اس مقصد کے لئے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ مزید رابطوں کے لئے ذوالفقار کھوسہ، چوہدری نثار علی خان اور سعد رفیق پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
سندھ میں قوم پرست جماعتوں سے رابطے کا فریضہ غوث علی شاہ کے سپرد کیا گیا ہے
دوسری طرف لاہور میں وکلاء کے ایک دھڑے نے وزیر اعظم کو پندرہ دن میں استعفے کی ڈیڈ لائن دی ہے جبکہ پیپلز لائرز فورم نے گیلانی کے دفاع کا اعلان کیا ہے۔—ڈان نیوز











لائیو ٹی وی