کراچی: عید الفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی کے ابتدائی 10 ایام میں ہفتے کے روز بینک کھلے رکھنے کی ہدایت کری۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یکم جولائی کو بینک ہالی ڈے ہوگا جبکہ 2اور 9جولائی کو ہفتے کا دن ہونے کے باوجود کھاتے داروں کی سہولت کے لیے بینک کھلے رکھے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: نئے کرنسی نوٹوں کیلئے ایس ایم ایس سروس پھر شروع

اس سے قبل بینک ہالی ڈے پھر ہفتہ وار تعطیل اور پھر عید کی تعطیلات کی وجہ سے صرف ایک دن بینک کھلنا تھا تاہم عوام کی سہولت کیلئے اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہفتے کو بھی کام جاری رکھیں۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم میں بھرپور کیش رکھیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں