گزشتہ ہفتے دنیا میں کیا ہوا؟

25 جولائ 2016

دنیا بھر میں ہر وقت ہی کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے، اب وہ اچھا ہو یا برا، خبریں آپ کے سامنے آتی رہتی ہیں۔

مگر جیسا کہا جاتا ہے کہ الفاظ کے مقابلے میں ایک تصویر لوگوں پر زیادہ اثر مرتب کرتی ہے تو یہاں گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں ہونے والے کچھ ایونٹس کی تصاویر دیکھیں جو دلچسپی میں کسی لحاظ سے کم نہیں۔

شمالی اسپین میں ہونے والی سالانہ بیچ ہارس ریس میں شریک جوکیز — اے ایف پی فوٹو

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے کرمیل ہائی لینڈز میں ایک طیارہ آگ پر قابو پانے کے لیے کیمیکل گرا رہا ہے، اس آگ کے نتیجے میں 10 ہزار ایکڑ رقبہ متاثر ہوا— اے ایف پی فوٹو

جنوبی جرمنی کے شہر میونخ کے اس شاپنگ سینٹر کے باہر لوگ شمعیں جلاکر اور پھولوں کے ساتھ موجود ہیں جہاں ایک اٹھارہ سالہ نوجوان کی فائرنگ سے نو افراد ہلاک ہوگئے تھے — اے ایف پی فوٹو

کیلیفورنیا کے علاقے سانتا کاریٹا میں جنگل میں پھیلنے والی آگ کا منظر جو 11 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی تھی — اے ایف پی فوٹو

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں شریک سائیکلسٹ ایونٹ کے آخری مرحلے میں ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

بائیس جولائی کی اس تصویر میں ٹومارو لینڈ الیکٹرونک میوزک فیسٹیول کے پہلے دن کا منظر دکھایا گیا ہے، یہ فیسٹیول بیلجیئم میں 22 سے 24 جولائی تک جاری رہا — اے ایف پی فوٹو

ایک شامی شہری دارالحکومت دمشق کے مشرق میں واقع حکومت کے سرگرم باغیوں کے زیرکنٹرول قصبے دوما میں پوکیمون گو گیم کھیلتے ہوئے ایک عمارت کے ملبے سے گزر رہا ہے — اے ایف پی فوٹو

پرتگالی فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو سی آر سیون میوزیم یمں اپنے مومی مجسمے کے سامنے پوز دے رہے ہیں — اے ایف پی فوٹو