ہر گزرتے دن کے ساتھ نت نئی ڈیوائسز سامنے آتی جارہی ہیں اور اب کپڑے بھی اسمارٹ ہوگئے ہیں۔

جی ہاں اب ایسی شرٹس سامنے آئی ہیں جو ہوا میں آلودگی کی سطح بڑھنے پر گرگٹ کی طرح رنگ بدل لیتی ہیں۔

اس طرح کی تین شرٹس ایک کمپنی ایرو کرومکس نے متعارف کرائی ہیں جو فضاءمیں کاربن مونوآکسائیڈ کی آلودگی یا ریڈیو ایکٹیویٹی کو محسوس کرکے اپنا ڈیزائن بدلتی ہیں۔

جب ہوا میں آلودگی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوجائے تو اس کا رنگ بھی بدل جاتا ہے اور یہ شرٹ ایک بولڈ جیومیٹرک پیٹرن کے ذریعے پہننے والے کو خبردار کرتی ہے۔

سننے میں تو کافی پیچیدہ عمل لگتا ہے مگر اس میں موجود سنسر ان شرٹس کو گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے میں مدد دیتے ہیں۔

ان شرٹس میں دو سنسرز نصب ہیں اور جب وہ آلودگی کے اجزاء کو شناخت کرتے ہیں تو یہ ہیٹ پیڈز کو ایکٹو کرکے سفید ڈاٹس کو سیاہ کردیتے ہیں، جبکہ کابن مونو آکسائیڈ کے آثار دریافت کرنے پر شرٹ کی سیاہ پٹیاں سفید ہوجاتی ہیں۔

اسے بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان شرٹس کی تیاری کا مقصد لوگوں کو ان کے شہروں میں فضائی آلودگی کی شرح سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ ماحولیاتی مسائل کے بارے میں جان سکیں۔

ان شرٹس کی قیمت 500 ڈالرز رکھی گئی ہے جو آئندہ چند ہفتوں کے دوران فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں