ووگ بیوٹی ایوارڈز میں اداکاراؤں کے جلوے
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2016
ہندوستان کے نامور میگزین ووگ کے بیوٹی ایوارڈز 2016 میں اس سال اداکاراوں نے دلکش ملبوسات پہن کر شرکت کی۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ساتھ بولی وڈ اداکارائیں کترینہ کیف، کرشمہ کپور، پرینیتی چوپڑا بھی اس دوران شاندار انداز میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔
اس دوران کئی اداکاراوں کو ووگ بیوٹی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جو بولی وڈ میں شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، کو ووگ کے ایوارڈ ’Face to watch out for’ سے نوازا گیا۔
دوسری جانب کترینہ کیف کو ’Beauty of the year‘، کرشمہ کپور کو ’Ageless Beauty‘ اور پرینیتی چوپڑا کو ’Inspirational Icon‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ستاروں سے بھرے اس ایونٹ میں بولی وڈ کی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔
تبصرے (0) بند ہیں