ویسے تو وقت کی پابندی کو اچھی عادت سمجھا جاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں اس کی کیا اہمیت ہے؟

درحقیقت ہر ملک اس حوالے سے مختلف سوچ رکھتا ہے جیسے جاپان میں ایک منٹ پہلے پہنچ جانا بھی تاخیر کہلاتا ہے جبکہ مراکش میں ایک گھنٹے سے 24 گھنٹے تاخیر بھی کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔

جرمنی، پاکستان یا سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں جگہ پابندی وقت کے حوالے سے کیا خیال کیا جاتا ہے، یہ جاننا آپ کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا میں پابندی وقت کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور تاخیر کو 'عدم احترام' کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ملائیشیا

اس ملک میں اگر آپ پانچ منٹ تاخیر سے پہنچنے کا کہیں تو عام طور پر اس کا مطلب ایک گھنٹہ لیا جاتا ہے جبکہ یہاں دیر سے پہنچنے کی عادت کو خاص نہیں سمجھا جاتا اور اس پر معذرت کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

چین

اگر آپ مقررہ وقت کی بجائے 10 منٹ تاخیر سے بھی پہنچیں تو چین میں اسے بروقت پہنچنا ہی سمجھا جاتا ہے۔

جاپان

جاپان میں تو مقررہ وقت سے ایک منٹ پہنچنے کو بھی تاخیر سمجھ کر بہت برا منایا جاتا ہے۔

میکسیکو

اس ملک میں لوگوں کا تیس منٹ سے ایک گھنٹے تاخیر کو معمول کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

جرمنی

جرمنی ایسا ملک ہے جہاں مقررہ وقت سے دس منٹ پہلے پہنچنے کی توقع کی جاتی ہے یا جلد پہنچنا ہی پابندی وقت کہلاتا ہے۔

نائیجریا

اس افریقی ملک میں اگر کسی ملاقات کا وقت دوپہر ایک بجے رکھا گیا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ ایک سے دو بجے کے درمیان کسی وقت ہوگی۔

سعودی عرب

سعودی عرب میں وقت کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی اور یہاں ملاقاتوں کے دوران لوگ اکثر ایک گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوتے ہیں، اسی طرح تقریبات میں گھڑی کو دیکھنا بھی بداخلاقی سمجھا جاتا ہے۔

پاکستان

پابندی وقت کو پاکستان میں کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے، لوگ اس عادت کو سراہتے تو ہیں مگر اس پر عمل کرنا ضروری نہیں سمجھتے۔

مراکش

مراکشی ٹائم کا مطلب یہ لیا جاتا ہے کہ کسی ملاقات میں ایک گھنٹے سے لے کر 24 گھنٹے کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

یونان

یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں پابندی وقت کو اہم نہیں سمجھا جاتا مگر غیرملکیوں سے توقع ضرور کی جاتی ہے کہ وہ طے شدہ ملاقات میں وقت پر پہنچیں گے۔

روس

روس میں تحمل کو بہت اہم خوبی سمجھا جاتا ہے مگر پابندی وقت کو نہیں، تاہم غیر ملکی افراد سے بروقت پہنچنے کی توقع کی جاتی ہے جبکہ روسی عوام تاخیر سے پہنچنے پر معذرت کرنا اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

SMH Aug 01, 2016 12:58pm
جن اقوام نے ٹایم کی جتنی پابندیی کی وقت نے ان کو زمانے میں اتنا ہی آگے بڑھایااورترقی دی،،،اور باقی سب کو بے وقت کریا!