امریکا نے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کوری اینڈرسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

31 سالہ وکٹ کیپر بلے باز مونانک پٹیل ٹیم کی قیادت کریں گے، امریکا کے اسکواڈ میں کچھ مشہور کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے کینیڈا کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں امریکا نے کینیڈا کو 0-4 سے کلین سویپ کرلیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے امریکا کے اسکواڈ میں نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی اور 2015 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنلسٹ کوری اینڈرسن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلر علی خان کی بھی واپسی ہوئی ہے، جو ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

علی خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کے میوزک ویڈیو میں بھی دیکھا گیا تھا۔

ٹیم کے لیے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے سوربھ نیتراولکر اور امریکا کے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے اسٹیون ٹیلر جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹیم میں آف اسپنر ملند کمار بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، انہوں نے کینیڈا کے خلاف سیریز میں زبردست ڈیبیو دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ ملی۔

جبکہ تین کھلاڑیوں کو ریزرو کیٹیگری میں پر رکھا گیا ہے۔

امریکا کے اسکواڈ میں یہ کھلاڑی شامل ہیں:

مونانک پٹیل (کپتان)، آرون جونز (نائب کپتان)، اینڈریز گوس، کوری اینڈرسن، علی خان، ہرمیت سنگھ، جیسی سنگھ، ملند کمار، نثار پٹیل، نتیش کمار، نوشتش کینجیگے، سوربھ نیتھرالواکر، شاڈلے وان شالک وِک ، سٹیون ٹیلر، شایان جہانگیر

ریزرو کھلاڑی: گجانند سنگھ، جوانوئے ڈریسڈیل، یاسر محمد

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنی والی ٹیمیں

آسٹریلیا:

مچل مارش (کپتان)، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا

نیوزی لینڈ:

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی

ٹریولنگ ریزرو: بین سیئرز

بھارت

رویت شرما(کپتان)، یشسوی جیسوال، وییرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، سنجو سیمسن، ہردک پانڈیا، شیوم دوبے، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔

چار ریزرو کھلاڑیوں میں شبمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان

افغانستان

رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الرحمٰن حق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک

انگلینڈ

جوز بٹلر (کپتان) ، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگسٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلے، مارک ووڈ

جنوبی افریقہ:

ایڈن مارکرم (کپتان)، اوٹنئیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، بیجورن فورٹوئن، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، اینریچ نورٹجے، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی سٹبس

نیپال:

روہت پاڈیل (کپتان)، آصف شیخ، انیل کمار ساہ، کوشل بھرٹیل، کشال مالا، دیپیندر سنگھ ایری، للت راج بنشی، کرن کے سی، گلشن جھا، سومپال کامی، پرتیس جی سی، سندیپ جورا، ابیناش بوہارا، ساگر دھکل، کمل سنگھ آئری

عمان:

عاقب الیاس (کپتان)، ذیشان مقصود، کشیپ پرجاپتی، پراتک اٹھاولے (وکٹ کیپر)، آیان خان، شعیب خان، محمد ندیم، نسیم خوشی (وکٹ کیپر)، مہران خان، بلال خان، رفیع اللہ، کلیم اللہ، فیاض بٹ، شکیل احمد . ریزرو: جتندر سنگھ، سمے شریواستوا، سفیان محمود، جے اوڈیدرا

کینیڈا

سعد بن ظفر (کپتان) ، ہارون جانسن، دلون ہیلیگر، دلپریت باجوہ، ہرش ٹھاکر، جیریمی گورڈن، جنید صدیقی، کلیم ثنا، کنورپال تتھگور، نونیت دھالیوال، نکولس کیرٹن، پرگٹ سنگھ، رویندرپال سنگھ، ریان خان پٹھان، ریان خان

ریزرو کھلاڑی: تاجندر سنگھ، آدتیہ وردھاراجن، عمار خالد، جتندر ماتارو، پروین کمار

ویسٹ انڈیز

روومین پاول (کپتان)، الزاری جوزف، جانسن چارلس، روسٹن چیس، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، اکیل حسین، شمر جوزف، برینڈن کنگ، گڈاکیش موتی، نکولس پوران، آندرے رسل، شیرفین ردرفورڈ، روماریو شیفرڈ

جن ممالک نے ابھی تک اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ان میں پاکستان، آئرلینڈ، نمیبیا، نیدرلینڈز، پاپوا نیو گنی،سکاٹ لینڈ، سری لنکا، یوگنڈا، امریکا، بنگلہ دیش شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں