انڈر ٹیکر کی رائل رمبل میں واپسی؟

27 ستمبر 2016
انڈر ٹیکر — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
انڈر ٹیکر — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

اگر ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز کی بات کی جائے تو انڈر ٹیکر یقیناً سرفہرست ہوں گے اور وہ ریسل مینیا 32 کے بعد سے رنگ سے دور ہیں۔

تاہم اب یہ ریسلر ایک بار پھر واپس آنے کے لیے تیار ہے اور لوگوں کی توقع سے بھی جلد ایکشن میں نظر آسکتا ہے۔

ریسل مینیا 32 کے بعد سے انڈرٹیکر بالکل خاموش ہیں اور ایسا کہا جارہا تھا کہ وہ اب ریٹائر ہوچکے ہیں۔

تاہم اب ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انڈر ٹیکر آئندہ سال کے شروع میں رائل رمبل ایونٹ میں واپس لوٹ سکتے ہیں۔

ابھی انڈر ٹیکر کی ڈبلیو ڈبلیو ای واپسی کے حوالے سے کوئی تصدیق تو نہیں کی گئی مگر توقع ہے کہ وہ اس ایونٹ میں آکر اپنے اگلے حریف سے تنازع کا آغاز کریں گے جو کہ ممکنہ طور پر ان کی آخری فائٹ بھی ہوسکتی ہے۔

جیسا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کو توقع ہے کہ انڈر ٹیکر ریسل مینیا 33 میں ایکشن میں نظر آئیں گے اور ان کے مدمقابل جان سینا ہوں گے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای یہ میچ ریسل مینیا 32 میں چاہتی تھی تاہم جان سینا کے زخمی ہونے کے باعث ایسا نہیں ہوسکا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے خیال جان سینا سے آخری مقابلے میں شکست انڈر ٹیکر کے کیرئیر کا اچھا اختتام ثابت ہوگی جبکہ یہ جان سینا کے کیرئیر کا بھی سب سے بڑا لمحہ ثابت ہوگا۔

تو اب جنوری زیادہ دور نہیں اور اگر آپ انڈر ٹیکر کے پرستار ہیں تو آپ کو واقعی ان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں