دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون

20 اکتوبر 2016
— فوٹو بشکریہ وی فون
— فوٹو بشکریہ وی فون

کیا آپ کو اسمارٹ فونز کی بڑی اسکرینیں پسند ہیں ؟ اگر نہیں تو یہ نئی ڈیوائس آپ کے لیے ہی ہے۔

جی ہاں یہ دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون ہے جس کی اسکرین کا سائز محض 1.54 انچ ہے۔

وی فون ایس ایٹ نامی ڈیوائس میں محض ایک بٹن ہے جو کہ پاور بٹن ہے مگر اس میں تین ورچوئیل بٹنز بھی دیئے گئے ہیں۔

اگر آپ کو اندازہ نہیں ہورہا کہ یہ فون کتنا چھوٹا ہے تو نیچے موجود تصویر میں دیگر فونز سے اس کا موازنہ کرسکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ وی فون
فوٹو بشکریہ وی فون

اس فون میں ایک اسپیکر اور مائیکرو فون ہے مگر موسیقی سننے کے لیے بلیو ٹوتھ ائیر فون استعمال کرنے ہوں گے جس کے لیے ہیڈ فون جیک بھی اس میں موجود ہے۔

اسی طرح بلٹ ان ایف ایم ریڈیو، دل کی دھڑکن بتانے والا سنسر، پیڈومیٹر، لائٹ سنسر، 64 ایم بی ریم، 128 ایم بی اسٹوریج اور 380 ایم اے ایچ بیٹری وغیرہ اس کے نمایاں فیچرز ہیں۔

اگر اسٹوریج اور ریم کم لگ رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا ٹچ اسکرین فون ہے تو اس میں اتنا اسپیس ہی مل سکتا ہے۔

یہ فون فی الحال صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت بھی صرف 30 ڈالرز یعنی تین ہزار سے زائد پاکستانی روپے ہوگی، جبکہ یہ سلور اور بلیک دو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں