• KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Clear 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Clear 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

افغانستان: خود کش دھماکے میں 6 شہری ہلاک

شائع October 31, 2016

جلال آباد: افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکا صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ہوا۔

واضح رہے کہ کسی بھی گروپ یا تنظیم نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم جلال آباد میں داعش مسلح کارروائیوں میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: مشرقی افغانستان میں داعش کے نئے حملے

حکام کے مطابق خود کش دھماکا سابق ضلعی گورنر کے گھر پر ہوا جہاں متعدد قبائلی سردار جنگ زدہ خاندانوں کی بحالی کے حوالے سے حکومتی امداد کے حصول کیلئے جمع تھے۔

صوبائی ترجمان عطاء اللہ نے بتایا کہ 'جلال آباد میں قبائلی سرداروں کے اجتماع کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے'۔

پولیس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: داعش کے خودکش دھماکے میں ہلاکتیں 80 ہوگئیں

خیال رہے کہ گذشتہ سالوں میں صوبہ ننگرہار میں طالبان جنگجو حکومتی فورسز اور غیر ملکی افواج کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف رہے ہیں لیکن کچھ عرصے سے یہاں داعش کے جنگجو بھی قدم جمانے کی کوشش کررہے ہیں اور طالبان کو ان ہی کے علاقوں میں داعش کی جانب سے شدید مزاہمت کا سامنا ہے۔

گذشتہ ہفتے داعش نے صوبہ غور میں 30 شہریوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا جن میں بچے بھی شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025