اسرائیل میں آگ سے جھلس کر 122 افراد زخمی

28 نومبر 2016

اسرائیل کے جنگلات میں لگنی والی آگ شہروں تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں 122 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ 700 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پانچ روز قبل اسرائیلی جنگلات میں لگی آگ دیکھتے ہی دیکھتے فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقوں تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں کسی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں تاہم آگ سے جھلس کر 122 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے 700 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ ہزاروں ایکٹر اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو اور فائر فائٹر کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے تاہم تاحال آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

ادھر اسرائیلی پولیس نے آگ لگانے کے الزام میں 23 افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اسرائیل کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

طیارے کی مدد سے متاثرہ علاقے میں آگ پر قابو پانے کیلئے کیمیکل برسایا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

فائر فائٹر کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے — فوٹو: اے ایف پی

آگ بجھانے کیلئے طیارے کی مدد سے پانی ڈالا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث 700 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پانچ روز قبل اسرائیل کے جنگلات میں لگی آگ شہری علاقوں تک پہنچ گئی — فوٹو: اے ایف پی

اس تصویر میں آگ سے متاثرہ املاک کو دیکھا جاسکتا ہے — فوٹو: اے ایف پی

ایک اسرائیلی فوجی آگ سے متاثرہ املاک کے پاس موجود ہے — فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی میں لگی آگ سے 122 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے — فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی وزیر دفاع متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ایک خاتون اسرائیلی بستی سے گزر رہی ہے جس میں لگنے والی آگ نے مکانات کو مکمل طور پر تباہ کردیا — فوٹو: اے ایف پی
ایک خاتون اسرائیلی بستی سے گزر رہی ہے جس میں لگنے والی آگ نے مکانات کو مکمل طور پر تباہ کردیا — فوٹو: اے ایف پی
فائر فائٹر کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے — فوٹو: اے ایف پی
فائر فائٹر کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے — فوٹو: اے ایف پی
حکام کے مطابق آگ کی وجہ اسرائیل کی ہزاروں ایکٹر اراضی متاثر ہوئی — فوٹو: اے ایف پی

آگ سے جل کر خاکستر ہونے والا مکان — فوٹو: اے ایف پی

آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی

اسرائیل کے جنگلات میں لگی آگ پر پانچ روز کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا — فوٹو: اے پی

طیارے کی مدد سے متاثرہ علاقے میں کیمکل برسایا جارہا ہے— فوٹو: رائٹرز