• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

'ڈیئر زندگی' باکس آفس پر کامیاب

شائع November 29, 2016
فوٹو/ پبلسٹی
فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان کی فلم 'ڈیئر زندگی' ہندوستانی باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے روز تقریباً 9 کروڑ ہندوستانی روپے کما لیے جبکہ دوسرے روز تقریباً 11 کروڑ ہندوستانی روپے اور اتوار کو 16 کروڑ ہندوستانی روپے کمائے۔

مزید پڑھیں: علی ظفر 'ڈیئر زندگی' کا تاحال حصہ، عالیہ بھٹ

'ڈیئر زندگی' اب تک 33 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔

فلم 'ڈیئر زندگی' کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر مبنی ہے جو 3 بوائے فرینڈز سے بریک اپ کے باعث پیدا ہونے والے ذہنی مسائل کے حل کے لیے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کرتی ہے۔

فلم میں پاکستانی اداکار علی ظفر نے بھی اہم کردار ادا کیا، جسے کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ڈیئر زندگی' میں علی ظفر کا کیا کردار؟

گوری شندے کی ہدایات میں بنی فلم 'ڈیئر زندگی' رواں ماہ 25 تاریخ کو ریلیز کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025