برازیلین کھلاڑیوں کی آخری رسومات

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2016

کولمبیا میں طیارہ تباہ ہونے کے سبب ہلاک ہونے والے برازیل کے فٹ بال کلب شپے کوئنز کے کھلاڑیوں اور بولیویا کے جہاز کے عملے کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔

کھلاڑیوں کی آخری رسومات برازیل جبکہ طیارے کے عملے کی رسومات بولیویا میں ادا کی گئیں۔

برازیل کے فٹ بال کلب شپے کوئنز(Chapecoense) کے کھلاڑیوں اور جہاز کے عملے سمیت 81 افراد کو بولیویا سے کولمبیا لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔

حادثے میں صرف چھ افراد بچنے میں کامیاب ہو سکے تھے اور 75 افراد جان کی باری ہار گئے تھے۔

فٹ بال کلب شپے کوئنز(Chapecoense) کے ٹیم اسٹیڈیم میں پروقار طریقے سے آخری رسومات ادا کی گئیں اور شپے کو میں شدید بارش کے باوجود ہزاروں کی تعداد نے تقریب میں شرکت کر کے کھلاڑیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

فیفا کی ہدایت پر ہفتے کو ہونے والے تمام میچوں سے قبل ہلاک کھلاڑیوں کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

تابوتوں کو خصوصی طور پر تیار کردہ ٹرالر میں اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔ فوٹو اے ایف پی

کھلاڑیوں کی لاشوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کولمبیا سے برازیل لایا گیا۔ فوٹو رائٹرز

میدان میں کھلاڑیوں کی لاشوں کے تابوت لائے جا رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

انگلش پریمیئر لیگ میں ساؤتھ ہیمپٹن اور کرسٹل پیلس کے درمیان میچ میں ایک شائق کا ہلاک کھلاڑیوں کے نام پیغام۔ فوٹو رائٹرز

جنوبی برازیل میں واقع فٹ بال کلب شپے کوئنز میں میدان میں کھلاڑیوں کی آخری رسومات کی ادائیگی میں شدید بارش کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ فوٹو اے ایف پی

ال کلاسیکو کے نام سے مشہور بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے درمیان کھیلے گئے رواں ہفتے کے سب سے بڑے فٹبال میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گروپ فوٹو کے ذریعے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔فوٹو رائٹرز

ویسٹ بروم وچ ایلبیون اور ویٹ فورڈ کے درمیان میچ سے قبل کھلاڑی ایک منٹ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، فیفا نے تمام کلبوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ رواں ہفتے ہونے والے میچوں سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں۔ فوٹو رائٹرز

برازیل کے صدرمچیل ٹیمر سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں اور فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو نے بھی کھلاڑیوں کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ فوٹو اے ایف پی

ہلاک کھلاڑیوں کے لواحقین اپنے پیاروں کی تصویر لے کر اسٹیڈیم میں دکھا رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

اٹالین سیریز اے میں یوونٹس اور اٹلانٹا کے میچ سے قبل کھلاڑی خاموش کھڑے ہیں۔ فوٹو رائٹرز

چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے درمیان ہونے والے میچ میں چیلسی کے ویلین گول اسکور کرنے کے بعد شے کو کے کھلاڑیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بینڈ دکھا رہے ہیں۔ فوٹورائٹرز

حادثے میں ہلاک ہونے والے بولیویا سے تعلق رکھنے والے طیارے کے عملے کے اراکین اپنے پیاروں کی لاشوں کے ہمراہ۔ فوٹو اے ایف پی

طیارے حادثے میں ہلاک عملے کی لاشوں کو بولیویا میں ایئرپورٹ پر خصوصی پرواز میں مکمل اعزاز کے ساتھ لایا گیا۔ فوٹو اے ایف پی

کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کاغذ سے ان کے خاکے بنائے گئے۔ فوٹو اے پی

کھلاڑیوں کی آخری رسومات کے دوران کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ فوٹو اے پی