صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں ایک شخص نے ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) چنیوٹ مستنصر فیروز کے مطابق چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں تھانہ محمد والا کی حدود دلیل والا کے علاقے میں محمد حسین نامی ایک شخص نے اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعدازاں خود بھی خودکشی کرلی۔

قتل ہونے والے بچوں میں 10 سالہ اقراء، 8 سالہ وقاص، 6 سالہ شہزاد، 5 سالہ سبحان اور 3 سالہ نعمان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:گوجرانوالہ: چچا نے تین بچوں کو کرنٹ لگاکر قتل کردیا

اہل علاقہ کے مطابق محمد حسین کی اہلیہ گذشتہ ایک ماہ سے روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھی اور کئی مرتبہ منانے کے بعد بھی واپس نہ آئی۔

پولیس کے مطابق بیوی کی جانب سے میکے سے واپسی سے انکار پر 35 سالہ محمد حسین نے اپنے پانچوں بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا اور بعدازاں خود بھی گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں