انڈونیشیا میں قیامت خیز زلزلے سے تباہی

07 دسمبر 2016

انڈونیشیا کا صوبہ آچے صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب 6.5 شدت کے خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا، جس کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 17 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز صوبہ آچے کے شمال میں واقع قصبہ ریولیوٹ تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ گھبرا کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں گرگئیں جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچیں اور عمارتوں کے ملبے تلے موجود لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔

انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات اور جیوفزکس ایجنسی کا کہنا تھا کہ زلزلے کے نتیجے میں سونامی کا خطرہ نہیں ہے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

زلزلے سے عمارتوں کے ساتھ سڑکوں میں بھی شگاف پڑ گئے —فوٹو: رائٹرز

زلزلے سے متاثرہ افراد اپنے پیاروں کی تلاش میں پریشان نظر آئے —فوٹو: اے ایف پی

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا —فوٹو: رائٹرز

6.5 شدت کے زلزلے کے بعد صوبے کی کئی عمارتیں گرگئیں —فوٹو: اے ایف پی

گرنے والی عمارتوں تلے دب کر سیکڑوں افراد زخمی ہوئے —فوٹو: رائٹرز

لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی اپنے پیاروں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف نظر آئے —فوٹو: اے ایف پی

زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں—فوٹو:اے ایف پی

زلزلے کے نتیجے میں کئی مساجد بھی متاثر ہوئیں —فوٹو: رائٹرز

انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات اور جیوفزکس ایجنسی نے زلزلے کے نتیجے میں سونامی کے خدشے کو مسترد کردیا —فوٹو: اے ایف پی

زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے رشتہ دار نوحہ کناں ہیں —فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا ایسے خط میں واقع ہے، جہاں زلزلے آتے رہتے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

زلزلے کے بعد پولیس اورریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں اور عمارتوں کے ملبے تلے موجود لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں—فوٹو: اے ایف پی

زلزلے کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز صوبہ آچے کے شمال میں واقع قصبہ ریولیوٹ تھا—فوٹو: رائٹرز

زلزلے کے نتیجے میں بیشتر عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں—فوٹو: اے ایف پی

ایک بچہ زلزلے سے تباہ شدہ عمارت کے ملبے پر افسردہ بیٹھا ہے —فوٹو: اے پی