'موجودہ حالات میں گرینڈ الائنس کی تشکیل ضروری'
اسلام آباد؛ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ ناصرف پاناما لیکس، بلکہ ملک سے کرپشن اور دہشت گردی جیسے واقعات کے خاتمے کے لیے اپوزیشن کی جماعتوں کا گرینڈ الائنس بننا بہت ضروری ہے۔
ڈان نیوز کے پروگرام 'نیوز آئی میں گفتگو کرتے ہوئے منظور وٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عوام بھی یہی چاہتے کہ تمام جماعتیں ایک پیج پر آئیں تاکہ معاملات درست سمت کی جانب جاسکیں۔
انھوں نے کہا کہ اس ممکنہ گرینڈ الائنس کا بنیادی مقصد پاناما لیکس پر حکومت کا احتساب اور ملک سے کرپشن کے حاتمے کے ساتھ ساتھ 2018 کے عام انتخابات کے آزادی انعقاد کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ تمام جماعتیں پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنےکیلئے راضی ہوجاتی ہیں تو اس سے حکومت پر دباؤ پیدا ہوگا۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 2008 کے انخابات کے بعد اپنے 5 سال مکمل کیے اور یہ بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی ان کوششوں کا نتیجہ تھا جس سے وہ تمام جماعتوں کو اپنے ساتھ لے کر چلے جو کہ ایک مثال ہے۔
پیپلز پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے منظور احمد وٹو نے کہا کہ اس وقت وہ کوئی حتمی بات کرنے کرنے کی پوزینش میں نہیں، لہذ آصف زرداری خود 27 دسمبر کو اس بارے میں اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں: آصف علی زرداری جلد 'غیرمتوقع اعلان' کریں گے: بلاول
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے 4 مطالبات تسلیم نہ ہونے کی ضرورت میں 27 دسمبر سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کررکھا ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب سپریم کورٹ بھی اب تک پاناما لیکس کے معاملہ پر کوئی فیصلہ نہیں کر پائی، تو پیپلز پارٹی سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مکر ایک گرینڈ الائنس بنانے پر بھی غور کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اپوزیشن کو ایک کنٹینر پر لانے کیلئے کوشاں
اگرچہ حکومت نے اب تک ان 4 مطالبات کو تسلیم کرنے کیلئے کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کیا، لیکن پیپلز پارٹی ان مطالبات کو منوانے کیلئے اب دیگر جماعتوں کے ساتھ سڑکوں پر آنے کیلئے کوشاں ہے۔











لائیو ٹی وی