اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے نئے سال کی خوشی میں عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے عمرہ کرایوں میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرایوں میں کمی نئے سال کے آغاز پر عوام کے لیے جذبہ خیر سگالی کے طور پر کی گئی، جس کا فوری اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے: عمرہ کرایوں میں کمی

کرایوں میں کمی کے لیے اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور کے لیے عمرے کا ریٹرن ٹکٹ 43 ہزار، جبکہ کراچی کے لیے 35 ہزار ہوگا، جس میں ٹیکس میں شامل ہے۔

عمرہ زائرین کے لیے کرائے میں کمی 31 جنوری تک کے لیے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کی جانب سے وقتاً فوقتاً اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: لندن اور برمنگھم کے لیے پی آئی اے کے کرایوں میں کمی

عمرہ کی ادائیگی اور دیگر مقامات کی زیارت کے لیے جانے والوں کے لیے بھی مختلف مواقع پر کرایوں میں کمی کی جاتی ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں پی آئی اے نے پاکستان سے لندن اور برمنگھم آنے اور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا عید پر کرائے کم کرنے کا اعلان

قبل ازیں قومی فضائی کمپنی کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 25 فیصد تک کمی کی گئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں