کشمیر ڈے پر بھارتی مظالم کی مذمت

05 فروری 2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے لیے ‘کشمیر ڈے‘ منایا جاتا ہے، اس حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے سے ہوا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، جب کہ اس حوالے سے مختلف تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

پاکستان 14 اگست کو آزاد ہوا تو انڈین انڈیپینڈینس ایکٹ 1947 کے تحت ریاستوں کے حوالے سے طے پایا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان یا ہندوستان میں شمولیت کا فیصلہ کریں گی، تاہم کشمیر کے ہندو حکمران مہاراجہ ہری سنگھ نے ساز باز کرکے ہندوستانی فوجوں کو کشمیر میں گھسنے کا راستہ مہیا کیا۔

معاملہ اقوام متحدہ میں گیا تو ہندوستان نے یو این کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم تو کیا مگر یہ وعدہ کبھی وفا نہ ہوا۔

90ء کی دہائی میں کشمیری عوام نے ہندوستان سے آزادی کے لیے مسلح جدوجہد کا آغاز کیا تو ہندوستان نے کشمیری مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کردیا۔

1990 سے 5 فروری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور ہندوستانی جارحیت کے خلاف ریلیاں اور تقریبات منقد کی جاتی ہیں۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بچے بھی سڑکوں پر نکلے —فوٹو / اے ایف پی
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بچے بھی سڑکوں پر نکلے —فوٹو / اے ایف پی
مظاہرین نے کشمیر کو تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا قرار دیا — فوٹو / اے ایف پی
مظاہرین نے کشمیر کو تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا قرار دیا — فوٹو / اے ایف پی
ریلی کے شرکاء نے بھارتی فورسزکے چھروں سے زخمی ہونے والوں کی تصاویر اٹھارکھی تھیں — فوٹو / اے پی
ریلی کے شرکاء نے بھارتی فورسزکے چھروں سے زخمی ہونے والوں کی تصاویر اٹھارکھی تھیں — فوٹو / اے پی
پشاور میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا —فوٹو / رائٹرز
پشاور میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا —فوٹو / رائٹرز
مظاہرے میں شریک خواتین نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرے — فوٹو / اے پی
مظاہرے میں شریک خواتین نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرے — فوٹو / اے پی
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی —فوٹو / اے پی
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی —فوٹو / اے پی
ریلی کے شرکاء نے سوال اٹھایا کہ آخر کب تک بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھاتا رہے گا — فوٹو / اے پی
ریلی کے شرکاء نے سوال اٹھایا کہ آخر کب تک بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھاتا رہے گا — فوٹو / اے پی
لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کشمیر مارچ کی قیادت کی — فوٹو / اے ایف پی
لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کشمیر مارچ کی قیادت کی — فوٹو / اے ایف پی