لاہور: سینئر اداکار فاروق ضمیر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق فاروق ضمیر سانس کی تکلیف کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے لاہور کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) میں زیر علاج تھے۔

فاروق ضمیر نے 90 کی دہائی میں پی ٹی وی سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔

انہوں نے رانی، گڈریا، سراغ زندگی اور 93 شمالی سمیت کئی ڈراموں میں بہترین اداکاری کے ذریعے شہرت سمیٹی۔

فاروق ضمیر ان دنوں نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں میں بھی کام کر رہے تھے۔

ان کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں اور ادیبوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس کا اظہار کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں