نابینا افراد کیلئے دنیا کی پہلی ’بریل اسمارٹ واچ‘

اپ ڈیٹ 24 فروری 2017
— فوٹو: بشکریہ بورڈ پانڈا
— فوٹو: بشکریہ بورڈ پانڈا

دنیا میں ساڑھے 28 کروڑ سے زائد افراد بصارت سے محروم ہیں اور ان میں سے کئی ایسے ہیں جو موجودہ سے بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔

انہی لوگوں کے لیے جنوبی کوریا کے ڈویلپر ’ڈاٹ‘ نے دنیا کی پہلی ’بریل اسمارٹ واچ‘ تخلیق کی ہے، جس میں ایسی ہی خصوصیات موجود ہیں جن کی آپ اکیسویں صدی میں امید رکھتے ہیں۔

یہ بریل اسمارٹ واچ 4 متحرک بریل سیلز کا سہارا لیتے ہوئے اپنے پہننے والے کو معلومات فراہم کرتی ہے جبکہ اسے استعمال کرنے والے اپنے حساب سے اس کے کیریکٹرز اپ ڈیٹ ہونے کی رفتار کا تعین کرسکتے ہیں۔

— فوٹو: بشکریہ بورڈ پانڈا
— فوٹو: بشکریہ بورڈ پانڈا

اس بریل اسمارٹ واچ کو کسی دوسری طرح کی اسمارٹ واچ کی طرح بلوٹوتھ کے ذریعے اسمارٹ فون سے کنیٹ کرنے کے بعد کسی بھی ایپ یا سروس سے پیغام موصول کیا جاسکتا ہے۔

استعمال کنندہ اس اسمارٹ واچ کی سائڈ میں موجود بٹنز کے ذریعے سادہ سا پیغام پھیج سکتے ہیں۔

بصارت سے محروم افراد کے لیے کئی دیگر ڈجیٹل ڈیوائسز بھی موجود ہیں لیکن ان میں سے بیشتر آواز کے سہارے کے ذریعے کام کرتی ہیں جس سے نابینا افراد کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

— فوٹو: بشکریہ بورڈ پانڈا
— فوٹو: بشکریہ بورڈ پانڈا

اس کے علاوہ موجودہ ڈجیٹل بریل ریڈنگ ڈیوائسز میں سے زیادہ تر بھاری اور مہنگی ہیں جنہیں صرف 5 فیصد نابینا افراد ہی خرید سکتے ہیں۔

ڈاٹ کی تیار کردہ یہ بریل اسمارٹ واچ کا بڑا حصہ اس کی تیاری میں مدد فراہم کرنے اور پشت پناہی کرنے والوں کو دیا جائے گا، تاہم اس کے ایک ہزار یونٹس رواں سال مارچ میں لندن کی ریٹیل مارکیٹ میں 320 ڈالر فی اسمارٹ واچ کے حساب سے فروخت کے لیے بھی پیش کیے جائیں گے۔

— فوٹو: بشکریہ بورڈ پانڈا
— فوٹو: بشکریہ بورڈ پانڈا

تبصرے (0) بند ہیں