• KHI: Partly Cloudy 29.4°C
  • LHR: Sunny 27.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.4°C
  • LHR: Sunny 27.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.6°C

فروری میں مہنگائی کی شرح میں 4.22 فیصد اضافہ

شائع March 2, 2017 اپ ڈیٹ March 2, 2017 05:38pm

اسلام آباد: پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ماہ فروری میں گذشتہ سال فروری کی نسبت مہنگائی کی شرح میں 4.22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پی بی ایس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف شماریات آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ماہانہ بنیادوں پر جنوری کی نسبت ماہ فروری میں اشیاء کے نرخ میں اضافے کی شرح 0.28 فیصد رہی۔

مذکورہ پریس کانفرنس میں آصف باجوہ کے ہمراہ سیکریٹری شماریات ڈویژن شجاعت علی اور ادارے کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ پی بی ایس اشیاء کی ریٹیل اور ہول سیل قیمتوں کی معلومات اکھٹا کرتے ہوئے ماہانہ بنیادوں پر کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) مرتب کرتا ہے۔

ادارے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2017 کے دوران ہول سیل پرائس انڈیکس میں 0.47 فیصد اضافہ سامنے آیا۔

مہنگائی میں ہونے والے اس ماہانہ اضافے کی وجہ کھانے پینے کی اشیاء جیسے کہ ٹماٹر، مٹر، کینو اور مرغی کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔

سلانہ بنیادوں پر جن 10 اشیاء کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ان میں لیڈرپلیکس سیرپ، سفید چنا، ٹیبلٹ انٹاکس، مٹر، ڈیٹول، لہسن، آلو، گوبھی، جوشاندہ ، لیموں اور بیسن شامل ہیں۔

فروری 2016 کی نسبت فروری 2017 میں جن 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ان میں پیاز، کھیرا، ماش کی دال، مونگ کی دال، انار، دانےدار چائے کی پتی شامل ہے۔

جنوری کے مقابلے میں فروری میں ٹماٹر، مٹر، کینو، مالٹا، انار، ٹوائلٹ سوپ، مرغی، امرود، گوبھی، پالک، پیاز کی قیمتوں میں واضح اضافہ سامنے آیا، جبکہ کھیرا، بیسن، فارمی انڈوں، گاجر کی قیمت کم ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026