• KHI: Clear 19.3°C
  • LHR: Clear 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C
  • KHI: Clear 19.3°C
  • LHR: Clear 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C

بلوچستان میں دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک

شائع July 17, 2013

قلعہ عبداللہ  اور نصیرآباد میں قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائی میں ایک تین ملزم ہلاک۔ فائل تصویر
قلعہ عبداللہ اور نصیرآباد میں قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائی میں ایک تین ملزم ہلاک۔ فائل تصویر

کوئٹہ: بدھ کے روز، بلوچستان کے اضلاع قلعہ عبداللہ اور نصیرآباد میں اغواکاروں اور ڈاکوؤں کیخلاف دو آپریشنز میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

قلعہ عبداللہ کے نائب کمشنر عالم فراز نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ لیویز نے سیگائی اور گلستان کے علاقوں میں ڈکیتوں اور اغواکاروں کیخلاف آپریشن کیا۔ ان کے مطابق دو گھنٹے تک جاری رہے والے آپریشن میں ایک ہلاک اور تین زخمی ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

فراز کے مطابق آپریشن میں مزاحمت کرنے والے افراد کی جوابی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکاربھی ہلاک ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ لیویز نے مجرموں کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کئے ہیں۔ ' یہ گینگ ڈکیتوں اور اغوا کی واردات میں ملوث تھا،' فراز نے کہا۔

ایک اور دوسرے واقعے میں ، لیویز اہلکاروں نے دو ڈکیتوں کو اس وقت ہلاک کردیا جب وہ گندوانا سے جیکب آباد جانے والی مسافر وین کو لوٹ رہے تھے۔ ضلع نصیر آباد کے انتظامی ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیوی اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی وے پر فوری طور پر لیویز کی تعینیاتی کی وجہ سے وین کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئ۔ ہلاک ہونے والوں کو لاشوں کو ڈیرہ مراد جمالی کے سول ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم ڈکیت گروہوں کے مزید اراکین کی تلاش کیلئے علاقے میں تلاش جاری ہے۔t

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025