پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ

شائع December 15, 2025
ریئر ایڈمرل عبد المنیب اس کارروائی میں شامل افسران اور جوانوں کی وابستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
ریئر ایڈمرل عبد المنیب اس کارروائی میں شامل افسران اور جوانوں کی وابستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

کراچی: پاک بحریہ نے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کا اعادہ کرتے ہوئے اتوار کو شمالی بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق فائر پاور ڈیمونسٹریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی متحرک فضائی ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، جس سے بحریہ کی جنگی صلاحیت اور لڑائی میں ممکنہ قابلیت کا اعادہ ہوا۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب نے ایف ایم-90 (این) ای آر (ER) کا فائرنگ کے موقع پر مشاہدہ کیا۔

بعد ازاں انہوں نے اس کارروائی میں شامل افسران اور جوانوں کی وابستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

انہوں نے پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور ہر صورت میں قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے نیوی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 جنوری 2026
کارٹون : 21 جنوری 2026