پاکستان کی ورلڈکپ میں واپسی، جنوبی افریقہ ایونٹ سے باہر

اپ ڈیٹ 25 جون 2019

پاکستان نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو 49رنز سے شکست دے کر عالمی کپ سے باہر کردیا۔

لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حارث سہیل کی 89رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت 7وکٹوں کے نقصان پر 308رنز بنائے، بابر اعظم نے 69 جبکہ اوپنرز امام الحق اور فخر زمان نے 44، 44 رنز کی اننگز کھیلیں۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259رنز ہی بنا سکی۔

اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ کپ 2019 میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

میچ میں فتح کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اسٹیڈیم میں آنے والے شائقین کا شکریہ ادا کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی

پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 81رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا— فوٹو: اے ایف پی

عمران طاہر نے اپنی ہی گیند پر شاندار کیچ لے کر پاکستانی اوپنرز امام الحق کو چلتا کیا— فوٹو: اے پی

بابر اعظم نے 7 چوکوں کی مدد سے 69رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

عمران طاہر نے دونوں پاکستانی اوپنرز کو پویلین رخصت کیا— فوٹو: رائٹرز

حارث سہیل کی 89رنز کی اننگز میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے— فوٹو: اے ایف پی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے— فوٹو: اے ایف پی

وہاب ریاض نے اننگز کے پہلے ہی اوور میں کوئنٹن ڈی کوک کا کیچ ڈراپ کیا، پاکستان نے میچ میں 6 کیچ ڈراپ کیے— فوٹو: اے پی

محمد عامر جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملا کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی کامیاب اپیل کررہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

پاکستان کے کپتان ہاشم آملا کے خلاف ریویو لینے کا اشارہ کر رہے ہیں اور ان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا تھا— فوٹو: اے ایف پی

فاف ڈیو پلیسی اور کوئنٹن ڈی کوک نے پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد دوسری وکٹ کے لیے 87رنز جوڑے— فوٹو: رائٹرز

جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے 63رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے پی

لارڈز میں شائقین کی اکثریت پاکستانی تھی جنہوں نے میچ میں پاکستانی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیا— فوٹو: رائٹرز

جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مرکرم کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

محمد عامر اپنی ہی گیند پر کیچ ڈراپ کرتے ہوئے، انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 3 کیچ چھوڑے— فوٹو: رائٹرز

وہاب ریاض کی گیند پر باؤلڈ ہونے کے بعد لنگی نگیدی اسٹمپس کی جانب دیکھ رہے ہیں— فوٹو: اے پی

میچ میں فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

حارث سہیل کو 89رنز کی فتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی