پاکستان میں کورونا کی وبا کے دوران اعتکاف کا آغاز
اپ ڈیٹ 14 مئ 2020
پاکستان میں رمضان المبارک کے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی ہزاروں فرزندان اسلام مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔
اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’ٹھہر جانے‘ اور ’خود کو روک لینے کے‘ ہیں۔
20ویں روزے کو مغرب کی اذان کے بعد رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کا آغاز ہو جاتا ہے اور اس عشرے کے آغاز سے قبل ہی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھ جاتے ہیں تاکہ دنیا سے الگ تھلگ عبادت میں مشغول ہو سکیں۔
رواں سال کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایس او پیز کی وجہ سے معتکفین کی تعداد میں نسبتاً کمی واقع ہوئی ہے۔
مساجد کی جانب سے اس سلسلے میں خصوصی احتیاطی تدابیر جاری کی گئی ہیں جس کی وجہ سے گزرے سالوں کے مقابلے میں نسبتاً کم تعداد میں لوگوں کو مساجد میں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔
تبصرے (0) بند ہیں