فاسٹ فوڈ کھانا ہر کوئی پسند کرتا ہے، خاص طور پر اگر برگرز کی بات کریں تو ریستوران ہوں یا فوڈ اسٹریٹ ہر کوئی برگر کا دیوانہ ہوتا ہے، لیکن اس بار افطار میں گھر میں برگرز بنا کر داد سمیٹیں۔

اجزا:

چکن تیار کرنے کے لیے

500 گرام چکن

ایک کھانے کا چمچ ادرک

2 کھانے کا چمچ تکا مصالحہ

آدھا کپ پانی

ساس تیار کرنے کےلیے

آدھا کپ مایونیز

دو چمچ کیچپ

ڈیڑھ کھانے کا چمچ چلی ساس

ایک کھانے کا چمچ سرسوں کا ساس

ایک کھانے کا چمچ ادرک پاؤڈر

ترکیب

سب سے پہلے ایک پین میں چکن، ادرک پیسٹ، تکا مصالحہ ڈال کر مکس کریں پھر پانی ڈالیں اور چکن تیار ہونے تک اسے پکائیں۔

اب ایک کپ میں مایونیز، کیچپ، سرسوس کا ساس اور چلی ساس کے ساتھ ادرک پاؤڈر ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اب ایک بیکنگ پین میں 5 سے 6 برگز ایک ساتھ رکھ لیں، برگرز کے ایک سائیڈ پر اوپر بنائی گئی ساس لگائیں اور پھر 3 سے 4 چیز سلائس رکھیں اور پھر تیار کی ہوئی چکن ڈالیں اور پھر موزیریلا چیز ڈالیں پھر برگر کا دوسرا حصہ ہر بن کے اوپر رکھ لیں۔

اب ان کے اوپر برش کی مدد سے مکھن لگا لیں اور 180 ڈگری میں 20 منٹ تک بیک کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں