عید اسپیشل: حیدرآبادی بریانی

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2024
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن

پاکستان بھر میں جہاں بمبئی بریانی، کشمیری اور سندھی بریانی مقبول ہے، وہیں کراچی بریانی بھی اتنی ہی مقبول ہے، لیکن عید کے دوسرے روز ہم آپ کو حیدرآبادی بریانی بنانا سکھائیں گے۔

یہ پاکستانی کے صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کی بات نہیں ہورہی بلکہ پڑوسی ملک بھارت کے شہر حیدرآباد کی بات ہورہی ہے جہاں یہ شہر اپنی مخصوص بریانی کے لیے مشہور ہے جہاں چاول اور گوشت والی دم بریانی بنتی ہے۔

اس تاریخی شہر کی پہچان اس کے لذیذ کھانوں سے جڑی ہے، لیکن کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی وجہ سے شہر کی رونق مزید بڑھ جاتی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر پاکستان اور بھارت کے لوگوں کے درمیان کراچی اور حیدرآبادی بریانی کی جنگ چل رہی تھی، کچھ لوگ دعویٰ کررہے تھے کہ کراچی کی بریانی زیادہ ذائقے دار ہے تو کچھ کا دعویٰ تھا کہ حیدرآباد کے تیز مرچ مسالحے سے بنی لذیذ بریانی کھا پوری زندگی یاد رہتی ہے۔

کھانے کے شوقین افراد اس بات سے اتفاق کرتے ہوں گے کہ دونوں شہر کی بریانی اپنے اپنے لحاظ سے مزے دار اور لذیذ ہوتی ہے۔

لیکن اگر آپ نے حیدرآبادی بریانی کا ذائقہ نہیں چکھا تو نیچے دی ہوئی ترکیب کی مدد سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کراچی کی بریانی اور حیدرآبادی بریانی میں کیا فرق ہے؟

اجزا

جاوتری 3 بلیڈ

جائفل آدھا ٹکڑا

ہری الائچی 7-8 عدد

زیرہ 1 چائے کا چمچ

کالا زیرہ 1 چائے کا چمچ

ثابت کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

بادیان کے پھول 1 عدد

فائل فوٹو: فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن

لونگ 5-6 عدد

دارچینی 2 عدد

ثابت دھنیا 1 چائے کا چمچ

تیز پتہ 2

چکن مکس بوٹی ایک کلو

ادرک لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ

پیپریکا پاؤڈر آدھا چمچ

ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

نمک 1 اور ½ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر 2 چمچ یا حسب ذائقہ

چکن پاؤڈر 1 چمچ

تیار مسالحہ مکس 1 چمچ

پیاز تلی ہوئی 1 کپ

لیموں کا رس 3-4 چمچ

ہری مرچ پسی ہوئی 1 چمچ

ہرا دھنیا 2-3 چمچ

ضرورت کے مطابق پانی ابالیں

نمک 1 چمچ

سرکا 2 چمچ

ہری مرچ 3-4 عدد

چاول 750 گرام (30 منٹ تک بھگو کر)

گھی ¼ کپ

-زعفران آدھا چائے کا چمچ

کیوڑا ایسنس 1 چمچ

کھویا ¼ کپ

پودینے کے پتے کٹے ہوئے 3-4 چمچ

دہی 250 گرام

فائل فوٹو: فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن

ترکیب

مسالحے کے مکسچر میں جاوتری، جائفل، ہری الائچی، زیرہ، کالا زیرہ، ثابت کالی مرچ، الائچی، بادیان کے پھول ، لونگ، دار چینی، ثابت دھنیا، تیز پتہ ڈال کر بلینڈ کریں اور یہ تیار مسالحہ مکس سائیڈ پر رکھ دیں۔

ایک پیالے میں چکن، ادرک لہسن کا پیسٹ، پیپریکا پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک، لال مرچ پاؤڈر، تیار مسالحہ مکس (1 چمچ)، تلی ہوئی پیاز، لیموں کا رس، ہری مرچ، تازہ دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ڈھک کر میرینیٹ کر لیں اور ریفریجریٹر میں 2 گھنٹے کے لئے رکھ دیں

اب ابلتے ہوئے پانی میں نمک، سرکا، ہری مرچ اور چاول ڈالیں انہیں آدھے کچے رہنے تک ابالیں پھر چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔

ایک برتن میں میرینیٹ کیا ہوا چکن، گھی، زعفران، کیوڑا ایسنس، کھویا، پودینے کے پتے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں گرم پانی ڈالیں اور دوبارہ اچھی طرح مکس کریں، اور پھر اسی میں دہی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں ابلے ہوئے چاول، پودینے کے پتے، بقیہ تیار مسالحہ مکس، تلی ہوئی پیاز، باقی ابلے ہوئے چاول اور گھی ڈال کر ڈھک کر تیز آنچ پر پکائیں تاکہ بھاپ بن جائے اور پھر 4 سے 5 منٹ بعد چولہے کی آنچ کو ہلکی کر دیں اور 25 منٹ تک بھاپ میں پکائیں اور پھر سلاد اور دہی رائتہ کے ساتھ سرو کریں۔

اس ترکیب کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں