مقبول اداکارہ امر خان نے ساتھی اداکار وہاج علی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ باقی اداکاروں کی تمیز بھی ان میں آگئی ہے۔

امر خان کی جانب سے احمد علی بٹ کو دیے گئے انٹرویو کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں وہ ساتھی اداکاروں کے رویوں سمیت دیگر معاملات پر بات کرتی دکھائی دیں۔

انٹرویو کے دوران امر خان نے فلموں میں آئٹم سانگس شامل کیے جانے پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور انہوں نے ایسے گانوں کو فلموں کا حصہ بنانے کی حمایت کی۔

امر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئٹم گانوں کے موضوع پر تبادلہ خیال کرنے کے حوالے سے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

انٹرویو کے دوران امر خان سے جب وہاج علی سے متعلق سوال کیا گیا کہ تو انہوں نے ساتھی اداکار کے رویے اور شخصیت کی تعریفیں کیں۔

امر خان کا کہنا تھا کہ وہاج علی جتنی اونچائیوں پر پہنچے ہیں، جتنی انہوں نے شہرت حاصل کی ہے، اتنی ہی ان میں عاجزی ائی ہے۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے وہاج علی جیسی عاجزی اور شخصیت باقی اداکاروں میں نہیں دیکھی، وہ ان کے کردار اور شخصیت کی معترف ہیں۔

امر خان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ شہرت حاصل کرنے کے بعد باقی اداکاروں کی تمیز اور عزت بھی وہاج علی میں آگئی ہے، وہ جتنی شہرت کی بلندیوں پر ہیں، اتنے ہی عاجز ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے وہاج علی کی تعریفیں کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے اداکار کی شخصیت کی تعریفیں کیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں