پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

24 اپريل 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 24 اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، جبکہ 26 سے 28 اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطا بق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

ادُھر محکمہ موسمیات نے آج شام میں چاغی، نوشکی، کیچ، قلات، تربت، پنجگور، گوادر، واشک، خضدار، خاران، کوئٹہ، زیارت اورگردونواح میں تیزہواؤں، آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا۔

مزید کہا کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، قلات میں کم سےکم درجہ حرارت 9 ڈگری، زیارت میں 6 ڈگری اور چمن میں کم سےکم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ژوب میں کم سےکم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 23، تربت میں 22، نوکنڈی میں 20، بلوچستان کےساحلی علاقے جیوانی میں 25 اور گوادر میں کم سےکم درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں