• KHI: Partly Cloudy 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.1°C
  • ISB: Clear 31.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.1°C
  • ISB: Clear 31.2°C

پاکستان کی اذلان شاہ کپ میں لگاتار دوسری فتح، جنوبی کوریا کو 0-4 سے شکست

شائع اپ ڈیٹ
پاکستان نے میچ کے پہلے ہاف میں تین اور دوسرے ہاف میں ایک گول اسکور کیا— فوٹو بشکریہ فیس بُک
پاکستان نے میچ کے پہلے ہاف میں تین اور دوسرے ہاف میں ایک گول اسکور کیا— فوٹو بشکریہ فیس بُک

پاکستان نے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی کپ میں لگاتار دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو باآسانی 0-4 سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوریا کو 0-4 سے شکست دی۔

پاکستان نے میچ کے پہلے ہاف میں تین اور دوسرے ہاف میں ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان کی جانب سے حنان شاہد، ارشد لیاقت، سفیان خان اورغضنفر علی نے گول اسکور کیے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے کل ایونٹ میں اپنے افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-5 سے مات دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026