رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اخونزادہ چٹان نے کہا ہے کہ لاڈلہ راج کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی نے پھر سراٹھا لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے آپ کو ووٹ دیا، اس کے لیےکام بھی کریں، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی روک تھام کے لیے جرگہ بلانا چاہیے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت جرگہ نہیں بلاتی تو صدر مملکت جرگہ بلائیں۔

انہوں نے بتایا کہ احتجاج کرنا جمہوری حق ہے، اس کو کوئی نہیں روک سکتا، لیکن صوبے کے لیے کام بھی کریں، وزیر اعلی کا اپنا علاقہ ڈیرہ اسمعیل خان بدترین دہشتگردی کا شکار ہے جس میں زیادہ تر فورسز کے لوگ شہید ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب سمجھنا چاہیے کہ افغانستان کے ساتھ پالیسی پر ازسر نو غور کریں اور اس کو تبدیل کریں، پیپلز پارٹی کے دور میں فاٹا سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

اخونزادہ چٹان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں اپنے عوام کی بہتری کے لیے کام کررہی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں