• KHI: Sunny 25.8°C
  • LHR: Heavy Rain 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.7°C
  • KHI: Sunny 25.8°C
  • LHR: Heavy Rain 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.7°C

حکیم اللہ شہید ہیں، مولانا فضل

شائع November 5, 2013 اپ ڈیٹ November 5, 2013 05:00pm

۔ — فائل تصویر
۔ — فائل تصویر

 اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام - ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا ہے کہ ' امریکا کے ہاتھوں مارے جانا والا ہر ایک شہید ہے'۔

انہوں نے یہ دعوی منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک صحافی کے پوچھے گئے سوال کہ 'آیا کالعدم پاکستان تحریک طالبان پاکستان کے ڈورن حملے میں ہلاک ہونے والے حکیم اللہ محسود شہید کہلائے جا سکتے ہیں؟' کے جواب میں دیا۔

فضل نے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا کے راستے نیٹو سپلائی بند کرنے کے معاملے پر تنہا فیصلوں سے باز رہیں۔

جے یو آئی ف رہنما کے مطابق، کل جماعتی کانفرنس میں اتفاق ہوا تھا کہ تمام سیاسی گروپ اس معاملے پر مل کر کام کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے ٹی ٹی پی کے رہنماؤں سے بھی اپیل کی کہ حکیم اللہ کی ہلاکت کے بعد وہ امن مذاکرات کے عمل کو پٹری سے اترنے نہ دیں۔

فضل نے معاملے پر ایک اور کل جماعتی کانفرنس بلانے پر بھی زور دیا۔

دوسری جانب، خیبر پختونخوا کے راستے نیٹو سپلائی بند کرنے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں تقسیم نظر آتی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی نیٹو سپلائی جاری کی حامی ہیں جکہ پی ٹی آئی جے یو آئی - ف اور جماعت اسلامی کا خیال ہے کہ نیتو سپلائی کی بندش سے ڈرون حملوں کو بند کیا جا سکتا ہے

تبصرے (3) بند ہیں

Tariq Abbasi Nov 05, 2013 12:41pm
Aap ko bhi milni chahyay ......
انجم Nov 05, 2013 05:05pm
منافق ملا
انجم Nov 05, 2013 07:09pm
منافقت اور شرم کی بھی حد ہوتی ہیں

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026