اعلیٰ تعلیمی کمیشن کو طلبا کی اسکالرشپس کے لئے گرانٹ کی دوسری قسط جاری کردی گئی ہے۔ فائل تصویر کری ایٹو کامنز

اسلام آباد: وفاقی وزرات خزانہ نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کو تین ارب بارہ کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن اس گرانٹ کو بیرون ملک طلباء کی معاونت کے لیئے اسکالر شپس کی مد میں استعمال کرے۔

ذرائع اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وفاقی وزارت خزانہ نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کو مہیا کی جانے والی گرانٹ کی دوسری قسط جاری کردی ہے جسکی رقم تین ارب بارہ کروڑ روپے ہے جاری کردئے گئے ہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس رقم کو بیرون ملک میں جاری طلباء کے اسکالر شپس پروگرام میں ان طلباء کی مالی معاونت کرکے استعمال کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں