عبدالرزاق کو شوکاز نوٹس جاری
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر عبدالرزاق کو کپتان اور مینجمنٹ کے خلاف بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر نے کپتان محمد حفیظ پر سیمی فائنل میں نہ کھلانے کا الزام عائد کیا تھا۔
پی سی بی نے عبدالرزاق کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں کپتان اور مینجمنٹ کے خلاف بیان بازی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئےچودہ روز میں وضاحت طلب کرلی ہے۔
یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ہفتے کو وطن واپس پہنچنے پر ال راؤنڈر نے اپنے گھر پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا اور اس میں کپتان محمد حفیظ پر نہ کھلانے کا الزام عائد کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ سری لنکا کیخلاف سیمی فائنل کھیلنا چاہتے تھے تاہم کپتان محمد حفیظ نے انہیں اس اہم میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔
دوسری جانب وطن واپسی پر کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کو سیمی فائنل میں نہ کھلانے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا تھا اور انہیں اس لیے نہیں کھلایا گیا کیونکہ ٹیم کو اس اہم میچ میں ایک اضافی فاسٹ بولر کی ضرورت تھی۔












لائیو ٹی وی