کراچی اسٹاک ایکسچینج۔ فائل فوٹو رائٹرز۔۔۔

کراچی: وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گرفتاری کے احکامات اور اسلام آباد میں جاری لانگ مارچ سے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور انڈیکس 525٫23 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16107 پوائنٹس پر بند ہوا۔

وزیر اعظم کی گرفتاری کی خبر نشر ہوتے ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ہے اور ایک موقع پر انڈیکس 585 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16047 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں بتدریج بہتری دیکھنے میں ملی۔

دن کے اختتام پر انڈیکس 525.23 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16107 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں