کوئٹہ میں سابق الیکشن امیدوار گرفتار
کوئٹہ: جمعے کے روز کوئٹہ پولیس نے حالیہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے ایک امیدوار کو اغوا برائے تاوان کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا ہے ۔
ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس سید احمد مبین نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ پولیس نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں کارروائی کرکے ملزم محمد رمضان کو گرفتار کیا ہے۔
ان کے مطابق اس کارروائی میں مغوی تاجر احمد جان کو کسی نقصان کے بغیر بازیاب کرالیا گیا ہے۔
مبین کے مطابق گرفتار ہونے والے محمد رمضان نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حلقہ پی بی پانچ کوئٹہ کی صوبائی اسمبلی کے لئے الیکشن لڑا تھا۔
ان کے مطابق احمد جان کے اہلِ خانہ سے تاوان کیلئے دسیوں لاکھوں روپے طلب کئے گئے تھے۔
مبین کے مطابق نامزد ملزم اغوا برائے تاوان کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے اور ان کے مطابق اس ملزم محمد رمضان نے الیکشن میں صرف 16 ووٹ حاصل کئے تھے۔












لائیو ٹی وی