نقطہ نظر

قرض معاف

ناقابلِ وصول قرضوں کے لیے اسٹیٹ بنک کی نئی پالیسی، بدعنوانی، اقربا پروری کم ہوسکے گی.

سٹٰیٹ بنک آف پاکستان نے ناقابلِ وصول قرضوں اور کنزیومر فناسنگ کے تحت پیشگی ادائیگیوں کے لیے درکار ضروریات کا ازسرِ نو جائزہ لیا ہے۔ اس ضمن میں بنکوں اور ڈویلپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشنز (ڈی ایف آئیز) کو تازہ ترین ہدایت جاری کردی گئی ہیں، جن میں بنک ڈائریکٹرز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس نوعیت کے معاملات پرکڑی ۔نگاہ رکھیں۔

نئی ہدایات کا مقصد قرض کی بنیادی رقم، سُود، منافع یا دیگر واجبات معاف کرنے کے لیے سہولتوں کا غلط استعمال اور اس کے لیے اُنہیں حاصل صوابدیدی اختیارات میں کمی کرنا ہے۔

اسٹیٹ بنک چاہتا ہے کہ تمام بنک قرضوں کی معافی کے لیے شفاف طریقہ کار اور پالیسی اختیار کرنے کے ساتھ، دیے گئے قرضوں کی وصولی کے لیے تمام تر ‘مناسب’ اقدامات کریں۔

اس کا کیا مطلب کہ بنکار طے کرسکیں گے کہ قرض ناقابلِ وصول ہے جبکہ یہ بات ثابت کرنے کے لیے تحقیقات کی ضرورت پیش آئے گی کہ قرض معافی کے درخواست گذار نے بنک کی رقم سے کہیں دوسرے اثاثے تو نہیں بنائے ہیں۔ اس کے لیے کسی حد تک دھوکا دہی کی روک تھام کرنی چاہیے۔

جہاں تک (خراب) قرضوں سے بنک کی رقم محفوظ بنانے کا تعلق ہے تو اس کی خاطر وصولی کا فارمولا طے کرنا ہوگا۔

وہ نادہندگان، جن کے ذمے واجب الادا قرض معاف کرنے کی تجویز ہو، بنک قرض کے لیے بطور رہن / ضمانت رکھے گئے اُن کے اثاثے مارکیٹ ریٹس پر فروخت کرکے اپنی رقم ایڈجسٹمنٹ کرسکتا ہے لیکن اُن خاص معاملات میں، جہاں بیوہ یا یتیم بچے شامل ہوں، ان شرائط کو نرم کیا جاسکتا ہے۔

اسٹیٹ بنک چاہتا ہے کہ جب قرض معافی کا معاملہ تو بنک ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹیوز اور بنک کے اسپانسر شیئر ہولڈرز / ڈی ایف آئیز یا ان کے زیرِ کفالت یا رشتہ داروں سے پیشگی منظوری حاصل کریں۔

جب معافی کی صورت میں، دیے گئے قرض کی بنیادی رقم دو لاکھ روپے سے زیادہ ہو تو ایسی صورت میں انٹرنل آڈیٹرز کو کیسز پر نظرثانی کا اختیار دیا جائے۔

بنکاروں کی جانب سے قرضوں کی معافی کے لیے، اسٹیٹ بنک کی یہ ہدایات ‘اقربا پروری’ اور ‘بدعنوانی’ کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکیں گی۔

ساتھ ہی، یہ بھی اہم ہے کہ ایسے قرض دہندگان جو حقیقی مالی مشکلات کے سبب اپنے واجب قرض کی ادائیگی سے مجبور ہوں، انہیں ہراساں کیے جانے سے تحفظ فراہم کرنا بھی مساوی طور پر اہم ہے۔

یہ وقت ہے کہ اس حوالے سے اسٹیٹ بنک بعض نئی ہدایات بھی جاری کرے

Finance Minister Ishaq Dar State Bank of Pakistan
ڈان اخبار