ہیراتھ پاکستان کیخلاف ایک روزہ سیریز سے باہر
سری لنکن سپنر رننگا ہیراتھ نجی مصروفیات کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر، سری لنکا کرکٹ۔
کولمبو: سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سپنر رنگنا ہیراتھ نجی مصروفیات کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔
اجنتھا مینڈس کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں طلب کر لیا گیا تاہم ہیراتھ پاکستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رنگنا ہیراتھ ذاتی وجوہات کی بناء پر پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اسلئے ہم نے ان کی جگہ اجنتھا مینڈس کو ون ڈے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ مہیلا جے وردھنے بھی ذاتی وجوہات کی بناء پر پاکستان کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔