پاکستان

گلگت میں تخریب کاروں نے پانی کی سپلائی لائن تباہ کر دی

گلگت کے نواحی گاؤں کارگاہ ملا میں تخریبی کارروائی میں پانی کی سپلائی لائن تباہ ہونے کے باعث شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

گلگت : گلگت کے نواحی گاؤں کارگاہ ملا میں تخریبی کارروائی میں پانی کی سپلائی لائن تباہ کر دی گئی جس کے نتیجے میں شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ انہیں روز مرہ کی زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس موقع پر ٹینکرز مافیا کی چاندی ہو گئی ہے اور وہ منہ مانگے داموں شہریوں کو پانی فراہمی کر رہے ہیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تباہ شدہ سپلائی لائن کی فوری مرمت کرائے اور عوام کو پانی کی فراہمی کویقینی بنائے۔