کھیل

ابوظہبی: پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط

سری لنکا پہلی اننگز میں 204 رنز پر آؤٹ، پاکستان نے ایک وکٹ پر 46 رنز بنا لئے، جنید خان کی پانچ وکٹیں۔

ابوظہبی: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔

منگل کو ابو ظہبی میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی قائد مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا تو باؤلرز نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کیا۔

دیمتھ کرونارتنے اور کوشل سلوا نے ٹیم کو 57 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، یہاں پر جنید خان نے کرونارتنے کی وکٹ لیکر ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، کرونارتنے 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کھانے کے وقفے پر 66 کے مجموعی سکور پر سری لنکا کا ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔

وقفے کے بعد گرین شرٹس کے باؤلرز نے جاندار کم بیک کیا، جنید خان اور بلاول بھٹی کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے سری لنکا کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اس کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتیں رہیں۔

کپتان اینجیلو میتھیوز نے مشکل وقت میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے اسے مکمل تباہی سے بچایا۔

میتھیوز کیریئر کی دوسری سنچری سے صرف نو رنز کی دوری پر تھے کہ سعید اجمل نے ان کی اننگز کا خاتمہ کر کے سری لنکن ٹیم کو 204 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

میتھیوز 91 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

کوشل سلوا 20، کمار سنگاکارا 16، مہیلا جے وردنے 5، دنیش چندیمل صفر، پراسنا جے وردنے اور ساچھترا سینا نیاکے 5 ،5 رنگنا ہیراتھ صفر اور شامندا ایرنگا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنید خان نے 5، بلاول بھٹی نے 3 اور سعید اجمل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی ٹیم جب پہلی اننگز کیلئے میدان میں اتری تو خرم منظور اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 46 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

46 کے مجموعی سکور پر پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب خرم منظور غلط رن لینے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، خرم نے 21 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کو سری لنکا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 158 رنز کی ضرورت ہے اور ابھی اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

احمد شہزاد 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

میچ کا پہلا روز پاکستانی باؤلرز کے نام رہا، سری لنکا کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ پاکستانی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

کپتان اینجیلو میتھیوز کے سوا کوئی بھی بلے باز پاکستانی باؤلرز کو اعتماد سے نہ کھیل سکا، اچھے آغاز کے باوجود سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 204 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

اینجیلو میتھیوز 91 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جنید خان نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بلاول بھٹی نے 3 اور سعید اجمل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی طرف سے احمد شہزاد اور بلاول بھٹی نے ڈیبیو کیا جبکہ سری لنکا نے ساچھترا سینا نیاکے کو ٹیسٹ کیپ دی۔

کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 46 رنز بنا لئے تھے۔

گرین شرٹس کو سری لنکا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 158 رنز کی ضرورت ہے۔ احمد شہزاد 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

۔