دنیا

سابق اسرائیلی وزیراعظم شیرون کا انتقال

سابق اسرائیلی وزیراعظم ایرئیل شیرون تل ابیب کے ایک ہسپتال میں ہفتے کے روز انتقال کرگئے ہیں، ترجمان وزیراعظم۔

یروشلم: وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق سابق اسرائیلی وزیراعظم ایرئیل شیرون 85 سال کی عمر میں تل ابیب کے ایک ہسپتال میں ہفتے کے روز انتقال کرگئے ہیں۔

تاہم شیبہ ہسپتال جہاں وہ زیر علاج تھے، کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی جبکہ ہسپتال کے ترجمان تین بجے بیان جاری کریں گے۔

شیرون جنوری 2006 کے ایک دل کے دورے کے بعد سے کوما میں تھے۔

یکم جنوری کو ایک سرجری کے بعد سے ان کے گردوں میں شدید مسائل پیدا ہوگئے تھے۔