دنیا

باغیوں کو میزائل فراہم کرنے پر روس کی سعودی عرب کو وارننگ

روسی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے حاصل میزائلوں سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑجائے گا۔

ماسکو: روس نے منگل کے روز سعودی عرب کو پیغام دیا ہے کہ شامی باغیوں کو کاندھے پر رکھ کر فائر کرنے والے میزائل اور لانچر فراہم کرنے سے باز رہے۔ روس نے خبر دار کیا ہے کہ اس سے خطے کا امن متاثر ہوگا۔

روسی وزیرِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ' اسے ان خبروں ' پر تشویش ہے کہ سعودی عرب پاکستان سے کندھے سے فائر کئے جانے والے میزائل حاصل کررہا ہے اور انہیں اردن میں واقع شامی باغیوں کے اڈے میں رکھا جائے گا۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے اور ٹینک تباہ کرنے والے میزائل حاصل کئےجارہے ہیں۔

کہا گیا ہے کہ بہار میں باغی شامی حکومت کیخلاف ممکنہ حملے میں اس کھیپ کے آنے سے طاقت کا توازن بگڑے گا۔

' اگر یہ حساس ہتھیار شدت پسندوں کے ہاتھ آگئے تو اس بات کا خدشہ ہے کہ وہ دیگر خلیجی ممالک کے سرحدی علاقوں پر استعمال ہوں گے، ' روسی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا۔

شام کے معاملے کے بعد روس اور سعودی عرب کے تناؤ ذدہ تعلقات اب مزید کشیدہ ہوچکے ہیں۔ ماسکو بشارالاسد کے ساتھ ہے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے شامی اپوزیشن اور باغیوں کو حمایت اور تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔

مارچ دوہزارگیارہ سے شام میں خانہ جنگی جاری ہے اور اب تک اس میں ایک لاکھ سے زائد افراد مارے گئے ہیں