دنیا

کریمیہ کی اسمبلی کا یوکرائن سے آزادی کا اعلان

مقامی اسمبلی نے 81 میں سے 78 ووٹ دے کر خودمختار کریمیہ کا اعلان کردیا جبکہ سمفروپول اس کا دارالحکومت ہوگا۔

سمفروپول: ماسکو کے حمایتی قانون سازوں نے منگل کے روز کریمیہ کی یوکرائن سے آزادی کے حق میں ووٹ دے دیا۔

مقامی اسمبلی نے 81 میں سے 78 ووٹ دے کر خودمختار کریمیہ کا اعلان کردیا جبکہ سمفروپول اس کا دارالحکومت ہوگا۔

کیف نے پیشرفت کو غیر قانونی قرار دیا ہے جس کا مقصد بظاہر ایک خودمختار ریاست کے لیے قانون سازی کرکے روس کا حمایتی بننا ہے۔

پارلیمنٹ کی پریس سروس کے اعلامیے کے مطابق اس فیصلے کا نفاذ ریفرنڈم کے بعد ہوجائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی ریاست کا خودمختاری کے اعلان سے کسی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اگر ریفرنڈم روس کا نتیجہ روس کے حق میں نکلتا ہے تو اس کا اطلاق اس بات پر بھی ہوگا کہ روسی فیڈریشن اسے جوائن کرلے۔